نرسنگ کا طبی میدان میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ ہے،ڈاکٹر عامر غفور مفتی

نرسنگ کا طبی میدان میں ریڑھ کی ہڈی کا درجہ ہے،ڈاکٹر عامر غفور مفتی

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہسپتال میں ورلڈ نرسنگ ڈے کی مناسبت سے سیمینار اور آگاہی واک،پرنسپل پر و فیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل اور میڈیکل سپر نٹنڈ نٹ ڈ ا کٹر عامر غفور مفتی،پروفیسر طیبہ وسیم، پرنسپل کالج آ ف نرسنگ اسماء تاج اور نرسنگ سپرنٹنڈنٹ فضیلت لا ل دین سمیت طبی ماہرین اور نرسنگ اسٹاف نے شرکت کی،آگاہی واک کے دوران اپنی گفتگو میں میڈیکل سپرنٹنڈنٹ سروسز ہسپتال ڈاکڑ عامر غفور مفتی کا کہنا تھاکہ نرسنگ کا شعبہ ہیلتھ پر و فیشن میں ریڑھ کی ہڈی کی مانند ہے اور یہ پر و فیشن ایک جذبے کا نام ہے،سیمینار کے دوران پرنسپل سمز پروفیسر ڈاکٹر محمد فاروق افضل نے نرسنگ اسٹاف کے ہمراہ کیک کاٹا اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نرسنگ سٹاف ہسپتال میں بہت اہم کردار ادا کر رہا ہے اسی لئے مریض زیادہ نرسنگ سٹاف کا شکرگزار ہوتے ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -