شوکت خانم ہسپتال میں نرسوں کے عالمی دن پر خصوصی تقریب

شوکت خانم ہسپتال میں نرسوں کے عالمی دن پر خصوصی تقریب

  

لاہور(پ ر)ہر سال  12 مئی کوشعبہ ِ طب میں نرسوں کی خدمات کے اعتراف میں نرسوں کا عالمی دن منایا جاتا ہے۔اس موقع پر شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹرز میں نرسنگ کی ڈائریکٹر ریحانہ الٰہی نے کہاتمام ہیلتھ کئیر کے اداروں اور بلخصوص شوکت خانم ہسپتال جیسے سپیشلائزڈ ہسپتالوں میں ہر وقت انتہائی تربیت یافتہ نرسوں کی چوبیس گھنٹے دستیابی اس شعبے کا مستقبل ہے اور ملک بھر میں ہمیشہ تربیت یافتہ نرسوں کی ضرورت رہتی ہے۔ شوکت خانم میموریل کینسر ہسپتال اور ریسرچ سینٹرکے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر محمد عاصم یوسف نے طب کے شعبے میں نرسوں کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ ایک مقدس کام ہے اور نوجوانوں کو اس بطورپیشہ اپناناچاہیے۔ شوکت خانم کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ صحت کے نظام کے معیار کو بہتر بنانے میں نرسوں کا کردار انتہائی اہم ہوتا ہے۔ یہ علاج کی فراہمی کے مقام پر خدمات کا معیار بہتر بنا تی ہیں۔۔ڈاکٹر فیصل سلطان نے کووڈ19-وباء کے دوران نرسوں کے کردار کا اعتراف کیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -