جوہر ٹاؤن اور رائیونڈ میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر دو شادی ہال سیل

جوہر ٹاؤن اور رائیونڈ میں ون ڈش کی خلاف ورزی پر دو شادی ہال سیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور،رائیونڈ(جنرل رپورٹر،نامہ نگار) ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ لاہور کے افسران کی ون ڈش کی خلاف ورزی پر کاروائیاں جاری ہیں۔ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ حامد راشد نے میاں پلازہ جوہر ٹاؤن کے علاقے میں متعدد میرج ہالز کی مانیٹرنگ کی اور 01 میرج ہال کو سیل کر دیادریں اثناء  اے سی رائیونڈ کے حکم پر انفورسمنٹ انسپکٹر رانا عابد نے رائیونڈ میں ون ڈش کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے نجی شادی ہال کو سیل کر دیا جبکہ شادی ہال میں موجود مینجرکے خلاف مقدم درج کروا کر پولیس کے حوالے کر دیا