محکمہ جنگلات نے تین ماہ میں ساڑھے چارلاکھ سے زائدپودے لگائے

  محکمہ جنگلات نے تین ماہ میں ساڑھے چارلاکھ سے زائدپودے لگائے

  

لاہورر(لیڈی رپورٹر)محکمہ جنگلات نے شجرکاری کے حوالے سے سہ ماہی تفصیل جاری کر دی۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ جنگلات نے گذشتہ 3 ماہ میں صوبے بھر میں مجموعی طور پر شجرکاری کی 2091 سرگرمیاں منعقد کی گئیں جن میں ساڑھے 4 لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے۔ محکمہ جنگلات کے مطابق گذشتہ سہ ماہی کے دوران جوڈیشنری پلانیٹیشن ڈے، ڈیفنس، پولیس، ایجوکیشن، ہیلتھ، لوکل گورنمنٹ، اریگیشن، ایگریکلچر، اربن، لائیرز، سول سوسائٹی اور ریٹائرڈ آفیسرز پلانٹیشین ڈے سمیت دیگر مختلف عنوانات کے تحت شجرکاری ایونٹس منعقد کئے گئے جن میں اس دن کی مناسبت سے متعلقہ دفاتر اور اداروں میں بالخصوص شجرکاری کی گئی۔ اسی طرح مختلف شہروں کے ناموں کو عنوان بنا کر بھی وہاں شجرکاری سرگرمیاں کی گئیں۔ سب سے زیادہ سرگرمیاں ایجوکیشن پلانیٹیشن ڈے پر منعقد ہوئیں جو صوبے بھر کے تمام سرکاری تعلیمی اداروں اور تعلیمی دفاتر میں منایا گیا۔ اس سرگرمی میں 62 ہزار سے زائد پودے لگائے گئے۔

۔ شہروں کے نام سے منعقد ہونے والی سرگرمیوں میں سب سے زیادہ پودے گوجرانوالہ سرکل میں لگائے گئے جہاں گوجرانوالہ پلانٹیشن ڈے کے موقع پر تقریباً 15 ہزار کے قریب شجرکاری کی گئی۔ محکمہ جنگلات کے ذرائع کے مطابق فاریسٹ ڈیپارٹمنٹ نے پہلی مرتبہ اداروں، لوگوں اور شہروں کو عنوان بنا کر شجرکاری کی منفرد سرگرمیاں منعقد کیں۔ ذرائع کے مطابق محکمہ جنگلات اس کاوش کو آئندہ دنوں میں مزید وسیع کرنے کا بھرپور ارادہ رکھتا ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ شہریوں، اداروں اور لوکل کمیونٹی کو شجرکاری میں شامل کیا جا سکے۔ سیکرٹری جنگلات شاہد زمان نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شجرکاری اہداف کی تکمیل کیلئے ہر ممکن اقدامات بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ شاہد زمان نے محکمہ جنگلات کے ضلعی افسران کو نرسریوں کیلئے سٹاک بڑھانے کی بھی ہدایات کی ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -