عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا،اعجاز احمد چودھری

      عوام نے امپورٹڈ حکومت کو مسترد کر دیا،اعجاز احمد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) تحریک انصاف کے مرکزی رہنما سابق صدر لاہور شبیر سیال کی جانب سے جانب سے مین پیکو روڑ پر حقیقی آزادی مارچ کی تیاریوں کے حوالے سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینیٹر اعجاز احمد چوہدری،صدرپی ٹی آئی لاہور شیخ امتیازمحمود،طارق ثناء  باجوہ، ڈاکٹر عاطف الدین،اویس شبیر سیال، چوہدری کامران عباس، میاں ثاقف محبوب، لقمان قاضی، مہر نعیم اللہ تاج،حضرات خان سمیت دیگر پارٹی قیادت اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت۔ سینیٹر اعجاز احمد چوہدری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے امپورٹڈ حکومت کو ریجیکٹ کر دیا ہے، چیئرمین عمران خان کی کال پر عوام جاگ چکی ہے، پی ٹی آئی کے ملک بھر میں جاری جلسوں نے ریکارڈ توڑ دیا ہے، پی ٹی آئی اپنے ہی سابقہ جلسوں کا ریکارڈ توڑ رہی ہے جلسوں میں عوام کا لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرنا عمران خان کی مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، آٹھ ہفتے کی پچاس روپے کے کاغذ پر نواز شریف نے چھٹی لے اور فرار ہو گئے،

 پہلے انہوں نے مشرف سے این آر او لیا،زرداری اور نواز شریف دونوں ہی آج ایک دوسرے کے ساتھ کھڑے ہیں ویسے دونوں ایک دوسرے کو بولتے تھے نواز شریف لندن سے بیٹھ کر پاکستان کے فیصلہ کر رہا ہے نواز شریف مجرم کے سامنے جا کر کابینہ بیٹھ گئی ہے،نواز شریف الطاف حسین کی دوسری شکل ہے تمام حکومیں گئی ان کے اوپر کرپشن کے الزام تھے عمران خان کی حکومت پر ایک پائی کی کرپشن کا الزام نہیں ہے پچپن لاکھ نوکری پی ٹی آئی حکومت نے دی عمران خان کے دور میں سب سے زیادہ ڈالر کمائے ساڑھے تین سالوں میں سب سے زیادہ کاشٹ کاروں کو فائدہ ہوا۔