جنگلی حیات کو بچانے کیلئے مقامی افراد کی مدد لی جائے،شاہد زمان

جنگلی حیات کو بچانے کیلئے مقامی افراد کی مدد لی جائے،شاہد زمان

  

لاہور ر(لیڈی رپورٹر)قیمتی جنگلی فانا اور فلوراکے تحفظ کے حکومتی ویژن اور سیکرٹری جنگلات، جنگلی حیات و ماہی پروری پنجاب شاہد زمان کی خصوصی دلچسپی کے پیش نظر محکمہ تحفظ جنگلی حیات و پارکس پنجاب اورمحکمہ جنگلات پنجاب کو مقامی آبادی کے اشتراک سے تعاون کی فراہمی کیلئے ایک خصوصی مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ جنگل اور جنگلی حیات سے مزین علاقوں کے مضافات میں رہنے والی مقامی آبادی اور نمبرداروں کوجنگلات اور جنگلی حیات بچانے کی ذمہ داری تفویض کرنے کیلئے ان سے ملاقات کریں اور اس قیمتی اثاثہ کے تحفظ اور بقا کیلئے مشترکہ کوششوں کو یقینی بنایا جائے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -