محتسب پنجاب نے ریجنل ایڈوائرر ز اور مشیروں کے اجلاس طلب کر لئے

محتسب پنجاب نے ریجنل ایڈوائرر ز اور مشیروں کے اجلاس طلب کر لئے

  

لاہور(سپیشل رپورٹر)محتسب پنجاب میجر (ر) اعظم سلیمان خان نے 36 اضلاع میں تعینات ریجنل ایڈوائزرز اور کنسلٹنٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس طلب کر لئے۔ ترجمان دفتر محتسب پنجاب نے ایک بیان میں بتایا کہ ایڈوائزرز اور کنسلٹنٹس کی کارکردگی کے جائزہ اجلاس 16، 19، 23 اور 26 مئی کو ہیڈآفس میں محتسب پنجاب میجر(ر)اعظم سلیمان خان کی سربراہی میں ہوں گے۔ان اجلاسوں میں عوامی شکایات کے حل اورآن موشن نوٹسز پر عملدرآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا۔ ترجمان نے مزید بتایا کہ 16مئی کو اجلاس میں بہاولپور، لودھراں، راجن پور، رحیم یار خان، مظفرگڑھ، لیہ،بہاولنگر، پاکپتن، خانیوال، ڈیرہ غازی خان، ساہیوال اوراوکاڑہ کے ایڈوائزرز وکنسلٹنٹس شریک ہوں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -