اسلام آباد، فوج کے حق میں ریلی، شرکا ء کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے 

اسلام آباد، فوج کے حق میں ریلی، شرکا ء کے پاک فوج زندہ باد کے نعرے 

  

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں پاک فوج کے حق میں ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے پاک فوج زندہ باد کے نعرے لگائے تفصیلات کے مطابق اسلام آباد بلیو ایریا جناح ایونیو پر پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی ریلی میں اسلام آباد کے تاجروں اور شہریوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی شرکا ء نے ہاتھوں میں بینرز اور پوسٹر اٹھا رکھے تھے پاک فوج زندہ باد کے نعرے بھی لگائے گئے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ پاک فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے پاک فوج کے خلاف باتیں کرنے والے ملک دشمن ہیں، فوج کے خلاف باتیں کرنے والی سیاسی جماعتوں کا عوام بائیکاٹ کریں گے۔ 

ریلی 

مزید :

صفحہ آخر -