پچھلے ہفتے ملک میں 28اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ شماریات 

پچھلے ہفتے ملک میں 28اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، وفاقی ادارہ ...

  

اسلام آباد(آئی این پی)ملک میں اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں بے پناہ اضافے نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ہفتے مہنگائی کی شرح 15اعشاریہ 85فیصد تک پہنچ گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے مہنگائی سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ ہفتے ملک میں 28اشیا ئے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوا ہے، ملک بھر میں 6 کی قیمتوں میں کمی ہوئی جبکہ17 اشیا ء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران آٹے کے تھیلے میں سب سے زیادہ 41.78فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،اس کے علاوہ چکن کی قیمت میں بھی 12.13فیصد ہوا جبکہ آلو کی قیمت میں 7.04فیصد، انڈوں میں 5.08فیصد اور مسور کی دال کی قیمت میں 4.79فیصد اضافہ ہوا۔اسی طرح ماش کی دال، مٹن گوشت، سگریٹ اور ماچس کی قیمتوں میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔دوسری جانب گزشتہ ہفتے کے دوران ٹماٹر، کیلے، چینی اور ایل پی جی کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔وفاقی ادارہ شماریات کی رپور ٹ میں کہا گیا ہے کہ سالانہ بنیادوں پر دیکھا جائے تو گزشتہ ہفتے کے دوران پچھلے سال کی نسبت پیاز، ٹماٹر، لہسن اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں سب سے زیادہ اضافہ ہوا جبکہ ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ ہفتے کمی آئی لیکن گزشتہ سال کے مقابلے میں اب بھی زیادہ ہے۔

ادارہ شماریات

مزید :

صفحہ آخر -