ساندہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی

ساندہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، ایک بھائی جاں بحق،دوسرا زخمی

  

لاہور(کرائم رپورٹر)ساندہ کے علاقہ میں 2 بھائیوں پر فائرنگ، ایک نوجوان جاں بحق، ایک زخمی۔تفصیلات کے مطابق ساندہ کے علاقہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ سے 27 سالہ حسن علی جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا۔مقتول حسن علی کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن جانبر نہ رہ سکا۔ملزمان کامل اور عامل موقع سے فرار ہو گئے۔پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

 فائرنگ

مزید :

صفحہ آخر -