شدید گرمی میں بجلی بحران، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز کر گیا، شہری پر یشان 

شدید گرمی میں بجلی بحران، لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 12گھنٹے سے تجاوز کر گیا، شہری ...

  

لاہور (لیڈی رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ شہریوں کیلئے وبال جان بن گئی۔ مختلف شہروں میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ 10 سے 12 گھنٹے سے بھی تجاوز کر گیا  بجلی کے شارٹ فال میں مسلسل اضافہ کنٹرول نہ کیا جا سکا  بجلی کی لوڈشیڈنگ سے شہریوں کی زندگی عذاب بن گئی جبکہ معمولات زندگی بھی متاثر ہیں  کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری چیخ اٹھے، شہر میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے پہنچ گیا کراچی میں اس وقت 400 میگاواٹ کا شارٹ فال ہے لاہور میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگیا شہر میں مرمت کے نام پر گھنٹوں بجلی بند کرنے کا سلسلہ بھی شروع، لیسکو کا شارٹ فال 230 میگاواٹ سے تجاوز کر گیا  شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومت دعوے نہیں عمل بھی کرے کوئٹہ میں بھی صورتحال کنٹرول سے باہر ہوگئی  شہر میں آٹھ سے دس گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے  بجلی کی بندش کے باعث پانی کی کمی کا بھی سامنا ہے۔دوسری جانب  محکمہ مو سمیا ت کے مطابق آنے والے دنو ں میں بھی صو با ئی دا رالحکو مت سمیت پنجاب کے مختلف علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہیں گے۔موسم کا حال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہیٹ ویو کا سلسلہ آج بھی جاری رہنے کی پیشگوئی کی   لاہور میں درجہ حرارت تینتالیس سینٹی گریڈ رہنے کا امکان ہے۔ان کا کہنا ہے کہ شہری احتیا ط سے کام لیں اور جس حد د تک ہو سکے ہیٹ ویو سے بچیں اور احتیا طی تدا بیر بھی اختیا ر کر یں۔

لوڈشیڈنگ 

مزید :

صفحہ آخر -