پی ٹی آئی 25 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس پر جلد فیصلے کی درخواست پر سماعت نہ ہو سکی

  پی ٹی آئی 25 ارکان پنجاب اسمبلی کیخلاف ریفرنس پر جلد فیصلے کی درخواست پر ...

  

لاہور(نامہ نگار)لاہور ہائی کورٹ نے پنجاب اسمبلی میں پی ٹی آئی کے 25 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس پر جلد فیصلے کی درخواست پر سماعت نہیں ہو سکی،مسٹرجسٹس شجاعت علی خان کے رخصت پر ہونے باعث کاز لسٹ منسوخ کر دی گئی جس کی وجہ سے سماعت نہیں ہوئی،عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کررکھا ہے،سابق صوبائی وزیر سبطین خان سمیت دیگر پی ٹی آئی ارکان نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کررکھاہے کہ پی ٹی آئی اے  25 منحرف  ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجوا گیا ہے،الیکشن کمیشن نے ریفرنس پر منحرف  ارکان کو ڈی سیٹ کرنے کے حوالے سے ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا، عدالت سے استدعاہے کہ الیکشن کمیشن کو پی ٹی آئی کے منحرف ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف بھجوائے گئے ریفرنس کا جلد فیصلہ کرنے کا حکم دیاجائے۔

سماعت نہ ہوسکی

مزید :

صفحہ آخر -