ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پنجاب میٹ کمپنی کا دورہ کیا

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے پنجاب میٹ کمپنی کا دورہ کیا

  

لاہور (جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مجتبٰی بھروانہ نے ملتان روڈ پر واقع پنجاب میٹ کمپنی کا دورہ کیا اور کمپنی کے سینئر مینجر نے بریفنگ دی۔ لائیو سٹاک ڈیپارٹمنٹ کے اہلکار بھی موقع پر موجود تھے۔ انہوں نے پنجاب میٹ کمپنی میں صفائی ستھرائی سمیت دیگر انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میٹ کمپنی میں صفائی و ستھرائی کے بہترین انتظامات تھے۔پنجاب میٹ کمپنی سلاٹرنگ سروسز بھی فراہم کر رہی ہے اور پنجاب میٹ کمپنی لاہور شہر کی ہر تحصیل میں سلاٹر ہاؤس قائم کرنے پر رضا مند ہے۔ 

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر مجتبٰی بھروانہ نے کہا کہ ڈسٹرکٹ گورنمنٹ کے بھرپور تعاون سے پنجاب میٹ کمپنی سلاٹر ہاؤس قائم کرنا چاہتی ہے۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ کی ہدایت پر پنجاب میٹ کمپنی کا دورہ کیا گیا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -