عمران خان نے مقبولیت میں تمام لیڈرز کو پیچھے چھوڑدیا،نیئر مرتضیٰ لون

عمران خان نے مقبولیت میں تمام لیڈرز کو پیچھے چھوڑدیا،نیئر مرتضیٰ لون

  

لاہور(پ ر) پاکستان تحریک انصاف کی سینئرمرکزی رہنما سابق ایم پی اے نیئر مرتضی لون سے کہاہے کہ چیئرمین عمران خان نے مقبولیت میں تمام سیاسی لیڈروں کو پیچھے چھوڑ دیا ہے،پی ٹی آئی کاگوجرانوالہ کا جلسہ تمام جلسوں کی طرح تاریخی ہوگا، عمران خان نے اپنی سچائی، دیانتداری، حب الوطنی، انصاف پسندی سے ملک کی 74 سالہ سیاسی تاریخ اور کلچر کو تبدیل کر کے رکھ دیا ہے۔

 قائداعظم کی قیادت میں ایک جدوجہد کے نتیجہ میں پاکستان حاصل کیا گیا اور آج عمران خان کی قیادت میں پاکستان کو غیروں کے تسلط سے نجات دلانے اور حقیقی معنوں میں دوقومی نظریہ کے مطابق پاکستان کو کھڑا کرنیکی جدوجہد اور تحریک جاری ہے مسلمان کبھی کسی کی غلامی اختیار نہیں کرسکتا۔انہوں نے کہا کہ احتجاج ہر کسی کا آئینی حق ہے تحریکa انصاف پرامن جماعت ہے اور وہ احتجاج کا حق رکھتی ہے عمران خان کی قیادت میں ہونیوالے لانگ مارچ کو روکنے کی کوشش کی گئی تو ذمہ دار حکمران ہوں گے امپورٹیڈ حکومت اپنا طرز عمل درست کریں اور انتقامی کارروائیاں فوری بند کر دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -