24ماڈل شاہراؤں کو تجاوزات سے پاک کرنے کا فیصلہ، ٹریفک روانی کو برقرار رکھا جائیگا

24ماڈل شاہراؤں کو تجاوزات سے پاک کرنے کا فیصلہ، ٹریفک روانی کو برقرار رکھا ...

  

           لاہور (جنرل رپورٹر)شہر کی 24 ماڈل شاہراہوں سے تجاوزات، غیر قانونی اڈوں کے خاتمہ، صفائی ستھرائی، لین مارکنگ کے لیے سات محکموں نے کمر کس لی ہیں۔ ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چٹھہ کی زیر صدارت پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی میں اجلاس ہواجس میں سیف سٹیز اتھارٹی، ٹرانسپورٹ، پولیس، ٹریفک پولیس، ایم سی ایل، ایل پی سی، ایل ڈبلیو ایم سی اور ایل ڈی اے کے افسران نے شرکت کی۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ہدایت کی کہ شاہراہوں سے تجاوزات کے خاتمہ  اور ٹریفک کے مسلسل روانی کے لیے خصوصی ٹیمیں تشکیل دیں اور کہا کہ ہر روڑ پر تمام محکموں پرمشتمل اسکواڈ دو شفٹوں میں موجود ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ سیف سٹیز اتھارٹٰی کے کیمروں کی مدد سے24 شاہراہوں کی سپیشل مانیٹرنگ کی جائے گی اور سیف سٹیزاتھارٹی تجاوزات کی نشاندہی کرے گی اور رپورٹ ڈی سی آفس بھجوائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ان 24 شاہراہوں میں سرکلر روڈ، آزادی چوک، ونڈالہ روڈ، فیروز پور روڈ، مین بلیوارڈ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، اسلام پورہ، وحدت روڈ، علامہ اقبال روڈ، ملتان روڈ، ٹھوکر تا ای ایم ای، ڈاکٹر ہسپتال تا جی ون مارکیٹ ایکسپو سنٹر، شالیمار لنک روذ، جی ٹی روڈ، رائیونڈ روڈ ایل ڈے اے تا ایونیو ون تااڈہ پلاٹ، بیدیاں روڈ، قادر توپاش چوک، کینال روڈ، صحافی کالونی دونوں اطراف، دھرم پورہ، کینال روڈ واہگہ زون، جی ٹی روڈ سکھ نہر تا داروغہ والا، نواز شریف انٹرچینج تا ہڈیارہ شامل ہیں۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کل تمام اسکواڈ کا اہم اجلاس ٹاؤن ہال میں طلب کرلیا۔ ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے کہا کہ تمام محکموں کے صبح و شام کی شفٹوں کے ملازمین اس میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو کل سے ان شاہراہوں پر بہتری نظر آئے گی۔

 انہوں نے ٹرانسپورٹ کے محکمہ کو ان 24 شاہراہوں پر موجود غیر قانونی رکشوں، ویگنوں کے اڈوں کو فوری ختم کروانے کی ہدایت کی۔ اہم اجلاس میں سی ٹی او لاہور منتظر مہدی، ایس ایس پی سکیورٹی میاں راشد ہدایت،آپریشنز کمانڈر ایس پی عاصم جسرا، سی سی او ایم سی ایل سید علی عباس بخاری، سیکرٹری آر ٹی اے خالد سندھواور دیگر محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی اور اپنی اپنی تجاویز دیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -