پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان پڑوسیوں کے موضو ع پر سیمینار

پنجاب یونیورسٹی میں بلوچستان پڑوسیوں کے موضو ع پر سیمینار

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی سینٹر فار ساؤتھ ایشین اسٹڈیز کے زیر اہتمام ’بلوچستان: پڑوسیوں /خطے کے دشمن اور مسابقتی مفادات‘ کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد کیاگیاجس میں ایسو سی ایٹ پروفیسر شعبہ سیاسیات ڈاکٹر ریحانہ سعید ہاشمی نے موضوع پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر سنٹر فار ساؤتھ ایشین سٹڈیز پروفیسر ڈاکٹر عنبرین جاوید، فیکلٹی ممبران اور ایم فل/ پی ایچ ڈی سکالرزنے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر ریحانہ نے بین الاقوامی سیاست کے موضوع کے طور پر بلوچستان اور اس کی جغرافیائی اہمیت کا تعارف کرایا۔ انہوں نے چین، روس، بھارت اور امریکہ جیسے بڑے اور علاقائی کھلاڑیوں کی مناسبت سے بلوچستان اور گوادر بندرگاہ کی تزویراتی اہمیت پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

 انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں چین کی شمولیت اور دلچسپی نے دیگر طاقتوں کے تزویراتی خدشات میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس نے خطے کے اندر کچھ بیرونی اور اندرونی مسابقتی مفادات کو بے نقاب کیا جو بلوچستان میں ریاستی رٹ اور سلامتی کو چیلنج کر رہے ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -