اسد قیصر عہدے سے فارغ ہونے کے بعد بھی سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں، ذرائع 

اسد قیصر عہدے سے فارغ ہونے کے بعد بھی سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں، ذرائع 

  

  اسلام آباد (این این آئی)سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر عہدے سے فارغ ہونے کے بعد بھی سرکاری گاڑی استعمال کر رہے ہیں۔نجی ٹی وی کے مطابق اسد قیصر پریس کانفرنس کے لیے سرکاری گاڑی میں آئے تھے۔انہوں نے 9 اپریل کو تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ کرانے کے بجائے خود استعفیٰ دیا تھا۔ذرائع ایکسائز آفس کا کہنا ہے کہ ریکارڈ کے مطابق اسد قیصر کے زیر استعمال گاڑی کابینہ ڈویژن کی ملکیت ہے۔

اسد قیصر

مزید :

صفحہ آخر -