عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے،مولانا عزیز الرحمن 

 عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے،مولانا عزیز الرحمن 

  

لاہور(جنرل رپورٹر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی ناظم تبلیغ مولانا محمداسماعیل شجاع آبادی، مرکزی سیکرٹری اطلاعات مولانا عزیز الرحمن ثانی، مبلغ ختم نبوت مولانا عبدالنعیم، مولانا قاری علیم الدین شاکر، قاری جمیل الرحمن اختر، مولانا محمد اشرف گجر، مولانا خالد محمود، مولانا محبوب الحسن طاہر نے جمعہ کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہاہے کہ عقیدہ ختم نبوت اسلام کی بنیاد ہے اور اسی عقیدہ کی بنیاد پر اسلام کی عظیم الشان عمارت قائم اور دائم  ہے۔باہومان شیخوپورہ کاواقعہ ٹیسٹ کیس ہے اگر قادیانیوں کو کیفرکردار تک نہ پہنچایاگیا تو کشیدگی جنم لے گی۔ علماء  نے مطالبہ کیا کہ اس واقعہ کے تمام ملزمان اور اس کے سرپرستوں کو بلا تاخیر گرفتار کر کے قرارواقعی سزا دی جائے اور امتناع قادیانیت ایکٹ پر مکمل و مؤثر عمل درآمد کروایا جائے۔ قادیانیوں کی دہشتگردی اورقتل و غارت گری وطن عزیز کے امن کو برباد کر رہی ہے۔ موجودہ حکومت سابقہ حکومتوں کی طرح قادیانیت نوازی کو فروغ نہ دے۔ قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی ریشہ دوانیاں۔اور شرانگیزیاں اس بات کی واضح علامت ہے کہ ادارے امتناع قادیانیت ایکٹ پر عمل درآمد نہیں کروا رہے۔ انہوں نے شیخوپورہ کے اندھوناک واقعہ پر سخت احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں ختم نبوت  زندہ باد کا نعرہ لگانے پر فائرنگ کر کے شہید کیا گیا۔

۔ایک قرار داد میں کہا گیا کہ قادیانی اشتعال انگیزی پر اترآئے ہیں چنانچہ انہوں نے باہومان شیخوپورہ میں ایک مسلمان کو صرف اس لئے شہید کردیا کہ اس نے تاجدار ختم نبوت زندہ بات کا نعرہ کیوں لگایا۔ قادیانیوں کی یہ اشتعال انگیزی کسی بڑی تحریک کا پیش خیمہ ہوسکتی ہے جو ان شاء  اللہ قادیانیت کے خا تمہ کا باعث ہوگی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -