صوبہ بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے ہوں گی

    صوبہ بھر کے سکولوں میں موسم گرما کی چھٹیاں یکم جون سے ہوں گی

  

لاہور (لیڈی رپورٹر)لاہورسمیت صوبہ بھر کے سکولوں میں موجودہ تعلیمی سیشن 31 مئی تک جاری رہے گاچھٹیاں یکم جون سے ہی ہونگی سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے مطابق قبل از وقت چھٹیوں کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔گرمی کی چھٹیوں کے حوالے سے پرپوزل آئندہ ہفتے سیکرٹری سکولز ایجوکیشن کو بھجوائی جائے گی۔ تفصیلا ت کے مطا بق سکولوں میں جون اور جولائی دوماہ کی چھٹیاں ہوں گی اورنیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔محکمہ تعلیم کے مطابق گرمی کی چھٹیوں کا سلسلہ 31 جولائی تک جاری رہے گاسرکاری اسکولوں کے بچوں کو نیا سلیبس گرمی کی چھٹیوں میں تقسیم کیا جائے گا۔چھٹیوں کے بعد یکم اگست سے نیا تعلیمی سال شروع ہوگا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -