ڈپٹی سپیکرکیخلاف عدم اعتماد پنجاب اسمبلی کے اجلاس  کی تاریخ تبدیل 

ڈپٹی سپیکرکیخلاف عدم اعتماد پنجاب اسمبلی کے اجلاس  کی تاریخ تبدیل 

  

 لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک)پنجاب اسمبلی کے 16 مئی کو ہونے والے اجلاس کی تاریخ تبدیل کردی گئی۔نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب اسمبلی کا اجلاس اب 30 مئی دوپہر ایک بجے طلب کیا گیا ہے۔اجلاس کی تاریخ تبدیل ہونے سے ڈپٹی  سپیکر دوست محمد مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتمادکی کارروائی التوا کا شکار ہے۔ ذرائع کے مطابق 16 مئی کو اسمبلی اجلاس میں ڈپٹی سپیکرکے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش ہونا تھی۔پی ٹی آئی اور ق لیگ نے 6 اپریل کو ڈپٹی سپیکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی، ایک ماہ سے زائد عرصہ گزرنے کے باوجود تحریک عدم اعتماد پر کارروائی نہیں ہوسکی۔ڈپٹی  سپیکرکیخلاف عدم اعتمادپرکارروائی کے بعد ا سپیکرپرویزالٰہی کیخلاف تحریک عدم اعتماد پرکارروائی ہوناہے۔مسلم لیگ ن نے7 اپریل کو سپیکرکیخلاف تحریک عدم اعتماد جمع کرائی تھی۔

تاریخ تبدیل 

مزید :

صفحہ آخر -