حقیقی خوشحالی کی صبح طلوع ہونے کا وقت قریب،وقار میاں 

 حقیقی خوشحالی کی صبح طلوع ہونے کا وقت قریب،وقار میاں 

  

لاہور (سٹی رپورٹر) وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف نے پنجاب میں تعمیر و ترقی اور عوامی خدمت کے جو ریکارڈ قائم کئے تھے آج بھی ملک بھر کے عوام اس کے شاہد اور امین ہیں۔ پاکستان کی تقدیر بدلنے اور حقیقی خوشحالی کی صبح طلوع ہونے کا وقت قریب ترین ہے۔ مسلم لیگ ن پاکستان کو روشنی خوشحالی اور ترقی کے دور میں لے کر جائے گی۔ حکومت کی تجربہ کار معاشی ٹیم روپے کی قدر میں بہتری اور ڈالر کی بے لگام پرواز پر قابو پالے گی۔ قوم کی دعائیں امیدیں اور امنگیں میاں محمد شہباز شریف وزیراعظم پاکستان کے ساتھ ہیں ان خیالات کا اظہارمعروف سماجی وآٹو پارٹس کے تاجر رہنما وقار احمد میاں نے ایک بیان میں کیا۔

  خدا کرے پاکستان ترقی کی شاہراہ پر گامزن ہو اور مسلم لیگ ن عوام کی عدالت میں سرخرو اور سرفراز ٹھہرے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -