پارک ویو سٹی عوام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے،عبدالعلیم خان

پارک ویو سٹی عوام اور سرمایہ کاروں کے اعتماد پر پورا اتریں گے،عبدالعلیم خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر)اوور سیز کے لئے پارک ویوسٹی لاہور میں سگنیچر اپارٹمنٹس کی لانچنگ و بیلیٹنگ کی پر وقار تقریب، چیئرمین ویژن گروپ عبدالعلیم خان مہمان خصوصی تھے جبکہ اس موقع پر پارک ویو پرتگال کا پراجیکٹ بھی متعارف کروایا گیا اور اس رہائشی سوسائٹی کے اوور سیز بلاک کی" میپنگ "بھی سامنے لائی گئی جبکہ پارک ویو سٹی کے لئے کام کرنے والے ڈیلرز میں ایورڈز تقسیم کئے گئے۔عبدالعلیم خان نے کہا کہ پارک ویوسٹی لاہور اور اسلام آباد سے وابستہ ہر رہائشی و سرمایہ کار کے اعتماد پر پورا اتریں گے۔انہوں نے کہا کہ ان رہائشی منصوبوں میں نئی مساجد، گرڈ سٹیشن، سکولوں،کالجز اور شاپنگ مالز کے علاوہ دیگر سہولتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے اور یہاں آنے والے رہائشی ہر لحاظ سے مطمئن دکھائی دیتے ہیں۔تقریب میں قومی کرکٹرز مشتاق احمد، محمد یوسف، مصباح الحق نے خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد شعیب صدیقی گیسٹ آف آنر تھے۔فیئرڈیل کے چوہدری عبدالرؤف نے پارک ویو سٹی کی انتظامیہ کو خراج تحسین پیش کیا۔ پارک ویو سٹی کی طر ف سے بہتر کارکردگی والے ڈیلرز میں لگڑری گاڑیوں کے تحائف تقسیم کئے گئے جبکہ ڈیلرز نے چیئرمین ویژن گروپ عبدالعلیم خان کی طرف سے اس حوصلہ افزائی پر اظہار تشکرکیا۔