ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ میں خصوصی کورس

 ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ میں خصوصی کورس

  

لاہور(جنرل رپورٹر)آڈیٹر جنرل آف پاکستان کے زیر اہتمام ڈائریکٹوریٹ جنرل پرفارمنس آڈٹ ونگ، لاہور میں ”رپورٹ رائٹنگ پروسیس ان پرفارمنس آڈیٹنگ“ کے کورس کا انعقاد کیاگیا،جس میں پاکستان آڈٹ اینڈ اکاؤنٹس کے33 آفیسرز نے شرکت کی-کورس میں پرفارمنس آڈٹ کے معیشت،کارکردگی اور تاثیر کے معاملات کاجائزہ لیاگیا-کورس میں آفیسر زکومکمل شدہ کارکردگی کے آڈٹ کے نتائج اورموثر رپورٹس بنانے سے آگا ہ کیاگیا تاکہ آڈیٹنگ کے نظام میں رپورٹ لکھنے کی مہارت کو بڑھایا جاسکے-کورس میں رپورٹنگ کے تمام پہلوؤں کواجاگراو رپرفارمنس آڈٹ رپورٹ کے تمام پہلوؤں پرروشنی ڈالی گئی اورکورس کے شرکاء  کو پرفارمنس آڈٹ رپورٹ کی تیاری کے دوران استعمال ہونے والے ٹولز اور تکنیکوں کے بارے میں تربیت دی گئی۔ آڈٹ اداروں کو درپیش مسائل اور حتمی رپورٹ میں ان کے نقطہ نظر کو شامل کرنے کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی-

ورس کے شرکاء  کو آگاہ کیاگیا کہ موجودہ چیلنجنگ ماحول میں جب تک عوامی خدمات کی فراہمی کے مسائل کو حل نہیں کیا جاتا، رپورٹ ہمارے اسٹیک ہولڈرز (پارلیمنٹ، پی اے سی، عوام، ڈونر وغیرہ) کے مطالبات کو پورا نہیں کرسکتی، اس لئے جامع آڈٹ رپورٹ تیار کرنے کے لئے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھنا ضروری ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -