برف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،گرمی کے ستائے عوام پریشان

برف کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ،گرمی کے ستائے عوام پریشان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر) گرمی کی بڑھتی شدت کے ساتھ برف کی مانگ اور قیمتوں میں بھی اضافہ ہو گیا۔ برف کے ایک بلاک کی قیمت 700سے بڑھا کر بارہ سو روپے کر دی گئی۔ ہاف پٹی کی قیمت  اڑھائی سو روپے تک جا پہنچی۔مئی کے مہینے میں گرمی اپنے رنگ دکھانے لگی۔ پینے کے ٹھنڈے پانی اور مشروبات کا استعمال بڑھ گیا۔ایک ماہ کے دوران برف کے بلاک میں 300 روپے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گرم موسم میں ٹھنڈے پانی کا استعمال ضروری ہو جاتا ہے ایسے میں مہنگی برف خریدنا مشکل بنا دیا گیا ہے۔ دکانداروں نے عندیہ ظاہر کیا کہ آئندہ چند روز میں برف کے بلاک کی قیمت 14 سو روپے تک جا سکتی ہے۔