مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سلمان رفیق 

مریضوں کو ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی، سلمان رفیق 

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مسلم لیگ(ن)کے رہنما متوقع وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ ہسپتالوں میں بد انتظامی کا نوٹس لیا جائے گا اور مریضوں کو ہر ممکن سہولت کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی وہ گزشتہ روز ”پاکستان“سے گفتگو کررہے تھے  انہوں نے کہا کہ خراب ایئر کنڈیشنر ز،پنکھے اور کولرز جنگی بنیادوں پر ٹھیک کروائے جائیں گے خواجہ سلمان رفیق نے کہا کہ ہم نے اپنے دور حکومت میں پورے ملک میں صحت کے میدان میں پنجاب کو ایک ماڈل صوبہ بنایا تھا مگر سابق حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے محکمہ صحت کو تباہ کردیا گیا اس کا ثبوت یہ ہے کہ آج اسپتال مسائلستان بن چکے ہیں اور لوگ اپنے گھروں سے پنکھے لانے پر مجبور ہیں بہت جلد ان مسائل کو حل کردیا جائے گا۔

سلمان رفیق

مزید :

صفحہ آخر -