ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ تقریب 28مئی کو ہو گا

ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈ تقریب 28مئی کو ہو گا

  

لاہور(پ ر)ایشین کلچر ل ا یسوسی ایشن آف پاکستان کے زیر اہتمام 28,مئی  کو اسلام آباد میں دوسرے ایشین ایکسی لینس پرفارمنس ایوارڈز کی تقریب ہوگی۔ایشین کلچرل ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل و چیئرمین ایوارڈز کمیٹی سید سہیل بخاری سجادہ نشین حضرت سید پیر مکی ؒلاہورنے بتایا کہ زندگی کے مختلف شعبہ جات کے افراد و شخصیا ت کو انکی اعلیٰ خدمات پر ایوارڈز سے نوازا جائے گا۔ ایوارڈز تقریب میں لاہور سے نامور فنکار، گلوکار شریک ہونگے۔ سید سہیل بخاری نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں دو ویب چینلز /سائٹس، ایشین ویب ٹی وی اور جائیداد نیوزکی لانچنگ بھی تقریب کا حصہ ہو گی -  انہوں نے مزید بتایا کہ اسلام آباد میں یہ دوسری تقریب کی جارہی ہے -

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -