او آئی سی انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی حلقہ بندیوں کو مسترد کر دیا 

او آئی سی انسانی حقوق کمیشن نے مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی حلقہ بندیوں کو ...

  

         جدہ (آئی این پی) اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھی مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حلقہ بندیوں کو مسترد کردیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے بھارتی اقدامات مذمت کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی اقدام کا مقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرنا ہے، ہند توا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔کمیشن کا کہنا تھا کہ مقبوضہ کشمیرمیں غیرقانونی حلقہ بندیاں مسترد کرتے ہیں جبکہ حلقہ بندیاں اوآئی سی، سلامتی کونسل کی قرارداد کیخلاف ہیں۔اوآئی سی کے انسانی حقوق کمیشن نے کہا کہ غیرقانونی حلقہ بندیاں انسانی حقوق چارٹر کی خلاف ورزی ہیں، حلقہ بندیوں پرکشمیری قیادت کے فیصلے کی حمایت کرتے ہیں۔تاہم مزید کہا کہ بھارتی اقدام کامقصد مسلمان اکثریت کواقلیت میں تبدیل کرناہے، ہندتوا کے زیراثر ایسے تمام اقدامات قابل مذمت ہیں۔ واضح رہے کہ کمیشن نے اقوام متحدہ اور عالمی برادری سے بھارت پر دباو¿ ڈالنے کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کی بار بار کی اپیل کا اعادہ کیا۔

مزید :

صفحہ اول -