شہباز شریف اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے اور باعزت بری ہونگے : اعظم نذیر تارڑ

شہباز شریف اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے اور باعزت بری ہونگے : اعظم نذیر تارڑ

  

       لاہور(نامہ نگار)وفاقی وزیرقانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہاہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف اپنے مقدمات کا سامنا کریں گے اور باعزت بری ہوں گے ، میری سیاسی جماعت کالا کوٹ ہے ،میری عزت اور وقار وکلا ءسے ہے عہدہ سے نہیں، وزارت آنے جانے والی چیز ہے،میں نے حلف اٹھانے سے قبل دعا کی کہ وزارت میں عزت قائم رکھ سکوں ۔ان خیالات کااظہار انہوںنے لاہور میںاپنے اعزاز میں دیئے جانے والے استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اعظم نذیرتارڑ نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے وکلا مسائل کے حل کے لئے کمیٹی قائم کر دی ہے،وزیر اعظم حصول انصاف ترجیح ایجنڈا ہے،لائیرز پروٹیکٹ ایکٹ فاسٹ ٹریک پر ہو رہا ہے ،لاہور ہائی کورٹ بار کے ڈایگنسٹک لیب کو حکومت پنجاب کو گود دے رہے ہیں تاکہ سرکار اسکو چلائے،لاہور کی ماتحت 30 وفاقی عدالتوں کو اکٹھا کرنے کے لیے جوڈیشل کمپلیکس بنانے کی منظوری لی گئی ہے ،جون میں بجٹ منظور کروا لیا جائے گا اور کمپلیکس 3سالوں میں مکمل ہو جائے گا ،ہاو¿سنگ کالونی کے لئے وکلا کو 30 جون کو لیٹر جاری ہو جائیں گے،ملک بھر کی بار ایسوسی ایشنز کو فنڈز کی گرانٹس بجٹ میں منظور ہو جائے گی ۔انہوںنے مزید کہا کہ میں مدعو کرنے پر لاہور ہائی کورٹ بار کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،مجھے فخر ہے کہ میری اس بار سے آبیاری ہوئی جو ایشیا کی سب سے بڑی بار ہے ،میں اس وقت اپنی تمام بار ایسوسی ایشنز کے قائدین کا شکریہ ادا کرتا ہوں ،وکلا ءکے نام دلوں میں لکھے ہوے ہیں ،ملکی سیاست نے احسن بھون کو بہت قریب کر دیا ہے ،ہماری زندگیاں بہت سخت ہیں ،ہم عوام کی خدمات کرتے رہیں گے ،میں وکلا ءکی محبت میں یہاں آیا ہوں ،وکلا ءدل میں بستے ہیں دل میں بستے رہیں گے ،میں نے اپنی پہلی حاضری اس درگاہ (بار) میں دی ہے،مجھے وکلا ءکی مشکلات کا احساس ہے ،اگلے ہفتے سے ہر جمعرات کے روز وکلا ءسے ملاقات کیا کروں گا،لاہور ہائی کورٹ مین قائم پاسپورٹ آفس چند روز میں اپ گریڈ کر دیا جاے گا،انہوںنے مزید کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں کی وکلا کی محبتوں کو لٹا سکوں،مجھے وکلا ءکی محبتوں اور دعاو¿ں کی ضرورت ہے ،اس موقع پرانہوں نے دو کروڑ کی رقم کا چیک بھی ہائی کورت بار کے حوالے کیا،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر احسن بھون نے کہا کہ ملک کو آئین بحران کی طرف دھکیلا جا رہا تھا ،اگر عدلیہ نے رات کو عدالتوں کو کھول کر ملک کو بحران سے نکال اس پر عدلیہ کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،ہم وزیر قانون سے توقع کرتے ہیں کہ قانون کے تحت بلاتفریق بار کو بجٹ فراہم کریں گے،ہم توقع دلاتے ہیں وکلا برادری آپ کے ساتھ کھڑی ہے،وکلا ءنے مضبوط جموری نظام کے لئے کوشش کی،اس کے نتیجہ میں وکیل کو وزیر قانون بنا دیا گیا،وکلا ءسیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر اعظم نزیر تارڑ کے استقبال کے لئے آئے ،اس سے بڑا استقبال نہیں دیکھا اعظم نزیر تارڑ کے کندھوں پر بھاری زمہہ داری ان پڑی ہے،آپ نے وکلا ءتوقعات پر پورا اترنا ہے،وکلا ءنے عدلیہ کی آزادی کے لیے جدوجہد کی،وکلا ءکمیونٹی قانون کی حکمرانی پر یقین رکھتی ہے،وکلا ءتحفظ کے لئے لائیرز پروٹیکشن ایکٹ لایا جائے،وکلا ءکی ہاو¿سنگ کالونی کے لئے سروے مکمل ہو گیا ہے،آپ وکلا ءکو جلد خوشخبری دیں گے،انہوںنے کہا کہ اعظم نزیر تارڑ نے تمام عدالتوں کو اکٹھا کرنے کا جو بیڑہ اٹھایا ہے اس کوسراہتے ہیں ،لائیرز پروٹیکشن میں نوجوان وکلا کو ایڈجسٹ کے لئے لئے اقدامات کئے جائیں ،ہم نے سیاسی وابستگی سے بالاتر ہو کر آئیں کہ پاسداری کے لئے کام کیا،ہم چاہتے ہیں آئین کے تحت جمہوری نظام چلے،ہم نے دیکھا ہے سائلین چھتی کے روز بھی ریلیف دیتی رہی ہیں ،لاہورہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے صددر سردار علی اکبر ڈوگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اعظم نذیر تارڑ ہمارے فیملی ممبر ہیں ان کواپنے گھر خوش آمدید کہتے ہیں ،اعظم نذیر تارڑ کا وزیر بننا انڈیپنڈنٹ گروپ کی کامیابی ہے،کریمنل لا ءکے حوالے سے اعظم نزیر سائلین کی اولین چائس ہے،اعظم نذیر وکلا ءکی مشکلات سے آگاہ ہیں، کوئی مطالبہ نہیں کریں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل حفیظ الرحمان چودھری نے کہا کہ آج کا ہجوم اعظم نزیر تارڑ کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لئے ہے،وکلا ءبرادری کے لئے ان کاآفس کھلا ہے،وفاقی وزیر کے طور پر اعظم نزیر تارڑ وکلا کے مسائل حل کروا رہے ہیں ،وکلا ءہاو¿سنگ سوسائٹی کے قیام اولین ترجیح ہے ،ہم تمام بار ایسوسی ایشن اعظم نزیر تارڑ کے شکر گزار ہیں۔

اعظم نذیر تارڑ

مزید :

صفحہ اول -