گوجرانوالہ : ڈمپر اور 2مسافر وینوں میں تصادم ، 12افراد جاں بحق ، 15زخمی

  گوجرانوالہ : ڈمپر اور 2مسافر وینوں میں تصادم ، 12افراد جاں بحق ، 15زخمی

  

        گوجرانوالہ،نوشہرہ ورکاں، قلعہ دیدار سنگھ (بےورو رپورٹ، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار) کوٹ لدھا پولیس اسٹیشن کے باہر ڈمپر اور2 مسافر وینوں کے درمیان خونیں تصادم،12 افراد جاں بحق ہو گئے۔8زخمیوں کی حالت تشویشناک۔تھانہ کوٹ لدھا پولیس رپورٹ کے مطابق گوجرانوالہ سے حافظ آباد جانےوالے ڈمپر ڈرائیور کو نیند آئی اور وہ مخالف ٹریک پر چلا گیا اور حافظ آباد کی طرف سے آنے والی2مسافر وینوں کیساتھ ٹکرا گیاجس کے نتیجہ میں دونوں وینوں میں سوار27مسافر زخمی ہوئے۔ 7خواتین سمیت12مسافر موقع پر ہی جاں بحق جبکہ8مسافر شدید زخمی ہوگئے۔جاں بحق ہونےوالے مسافروں میں منور بی بی،عاصمی بی بی،فوزیہ بی بی،حلیمہ بی بی،آسیہ بی بی،خالدہ بی بی ،حزینہ،گلزار احمد،محمد الیاس،محمد اسلم،حاجی عرفان، جبکہ ایک متوفی کی شناخت نہ ہوسکی۔ علاوہ ازیں زخمیوں میں راشد یوسف،منیر احمد،علی منظور عادل منظور،عبدالغفور،ریحانہ بی بی،عابدہ بی بی اور ناصر سکنہ شامل ہیں۔کال چلتے ہی ریسکیو ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں اورسول ہسپتال گوجرانوالہ اور سول ہسپتال حافظ آباد میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔ریسکیو1122کے اہلکاروں نے کچھ مریضوں کو حافظ آباد اور کچھ کو گوجرانوالہ کے ہسپتال میں منتقل کردیا گیا۔ ڈمپر ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب۔پولیس کے مطابق متوفیوں کا ٹیوٹا سرگودہا دربار سے واپس آرہا تھا۔پولیس نے ضروری کارروائی کےلئے تمام مرنے والوںکی لاشوں کو ہسپتال منتقل کردیا ۔

حادثہ

مزید :

صفحہ اول -