رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ ، 6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 

  رحمان بابا ایکسپریس کو حادثہ ، 6بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں 

  

      لاہور(لیڈی رپورٹر) ریلوے ترجمان کے مطابق پشاور سے کراچی جانے والی رحمان بابا ایکسپریس کو کراچی ڈویژن کے میٹنگ ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں انجن سمیت 6بوگیاں پٹری سے اُتر گئیں۔ جس کی وجہ سے کراچی سے اندرونِ ملک ٹرینوں کا رابطہ کچھ دیر کیلئے منقطع ہوا لیکن انتظامیہ کی جانب سے بروقت ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں ٹرینوں کا نظام بحال کر دیا گیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں الحمد للہ کوئی مسافر یا ٹرین کا عملہ جاں بحق یا زخمی نہیں ہوا۔ رحمان بابا کے مسافروں کو دیگر ٹرینوں کے ذریعے اُن کی منزل کی جانب روانہ کردیا گیا۔ اس حادثے کی وجہ سے مسافروں کو پیش آنے والی تکلیف کیلئے ریلوے انتظامیہ معذرت خوا ہ ہے۔ سی ای او/سینئر جنرل منیجر ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس فرخ تیمور غلزئی کی جانب سے ڈویژنل افسران کو جائے حادثہ پر پہنچ کر ریسکیو اور ریلیف آپریشن کے انتظامات کو تیز کرنے اور ٹرین آپریشن جلد بحال کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں۔ سیکریٹری /چیئرمین ریلویز ظفر زمان رانجھا نے حادثے کی تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی تین رُکنی کمیٹی تشکیل دی۔انہوںنے کہا کہ حادثے کے ذمہ داران کوقانون کے مطابق قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

ٹرین حادثہ

مزید :

صفحہ اول -