صدارتی نظام کیلئے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں : سپریم کورٹ
اسلام آباد(آئی این پی)سپریم کورٹ نے صدارتی نظام کے نفاذ سے متعلق درخواستوں پر تحریری فیصلہ جاری کردیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق صدارتی نظام پر ریفرنڈم کرانے سے متعلق درخواستیں ناقابل سماعت ہیں،صدارتی نظام کےلئے ریفرنڈم کرانے کا فیصلہ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے،صدارتی نظام سے متعلق درخواستوں میں سیاسی نوعیت کا سوال اٹھایا گیا،سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سیاسی نوعیت سے متعلق سوال پر آئین و قانون میں رہنمائی موجود نہیں ہے،آئینی رہنمائی کی عدم موجودگی میں سیاسی سوال پر فیصلہ دینے کی پوزیشن میں نہیں ہے۔
صدارتی نظام