حکومت ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کےلئے کوشاں، پرویز اشرف

  حکومت ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کےلئے کوشاں، پرویز اشرف

  

اسلام آباد (آن لائن) اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ آئین اور قانون کی بالادستی ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے۔ آئین پاکستان کی سربلندی اور احترام ہر ادارے اور شخص ہر لازم ہے۔ ان خیا لات کا اظہار انہوں نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن سے بات چیت کرتے ہوے کیا جنہوں نے پارلیمنٹ ہاوس میں ان سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے دیگر امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ملاقات میں ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی بھی موجود تھے ۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا آئین اور قانون کی بالادستی ملکی ترقی اور استحکام کے لیے ضروری ہے´۔ انہوں نے کہا آئین پاکستان کی سربلندی اور احترام ہر ادارے اور شخص ہر لازم ہے۔ انہوں نے کہا موجودہ حکومت ملک کو درپیش چیلنجز پر قابو پانے کے لیے کوشاں ہے۔ ملک اور عوام کو درپیش مسائل کو ایوان میں زیر بحث لایا جا رھا ہے۔ 

راجہ پرویز اشرف 

مزید :

صفحہ اول -