پہلی بار ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ 3ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا : سٹیٹ بینک

  پہلی بار ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ 3ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا : سٹیٹ بینک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) نئی حکومت آنے کے بعد بیرون ملک پاکستانیوں نے پاکستان بھیجی جانے والی فارن کرنسی کی مقدار اور بڑھا دی، تاریخ میں پہلی بار اپریل کے مہینے میں ترسیلاتِ زر تین ارب ڈالر سے بھی تجاوز کر گئیں۔ پاکستان کا ماہانہ غیر ملکی زرمبادلہ تاریخ میں پہلی بار 3 ارب ڈالر سے تجاوز کر گیا۔اسٹیٹ بینک کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 2022 کے پہلے 10 ماہ کے دوران زر مبادلہ کے ذخائر گزشتہ سال کے مقابلے میں 7.6 فیصد سے 26.1 ارب ڈالر ریکارڈ کیے گئے۔گزشتہ روز اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا تھا کہ 6 مئی کو ختم ہونے والے کاروباری ہفتے میں ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 16 ارب 38 کروڑ ڈالر رہے۔
سٹیٹ بنک

مزید :

صفحہ اول -