عدالت سے وزیراعلی کا غیرآئینی ، غیر قانونی استعفٰی چھپا کر مرضی کا فیصلہ لیا گیا
لاہور(جنرل رپورٹر )سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب کاغیر آئینی و غیر قانونی استعفیٰ لاہور ہائیکورٹ سے چھپا کر اپنی مرضی کا فیصلہ حاصل کیا گیا تھا۔گذشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر سرفراز چیمہ نے مزید کہا کہ اگر لارجر بینچ نے اس کی تحقیقات کیں تو اب تک کی ساری عدالتی کارروائی کالعدم قرار دی جاسکتی ہے، کیونکہ جب وزریراعلیٰ کا دفتر آئینی طور پر خالی نہیں تو الیکشن کیسا اور کیوں ؟،میرے سیاسی استاد نے کبھی اللہ کے سوا کسی اور آگے سر نہیں جھکایااور یہی سبق ہمیشہ مجھے بھی دیا ۔ الحمدللّٰہ ،اللہ پر ایمان ، خلوص نیت ، محنت اور حب الوطنی کی وہ خود زندہ مثال ہیں۔اندرونی اور بیرونی چیلنجز پر قابو پانے کیلئے قوم کو مخلص، دلیر اور محب وطن قیادت چاہیے۔
عمر سرفراز چیمہ