خطرہ محسوس ہوا تو افغانستان پر دوبارہ حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنرل مارک ملی

  خطرہ محسوس ہوا تو افغانستان پر دوبارہ حملے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جنرل مارک ...

  

واشنگٹن(این این آئی) امریکی جوائنٹ چیفس آف سٹاف جنرل مارک ملی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان میں صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اگر وہاں سے کوئی خطرہ محسوس ہوا توامریکا اس خطرے کو روکنے کیلئے افغانستان میں حملے اور آپریشن کی صلاحیت رکھتا ہے۔ امریکی کانگریس کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا انہوں نے کہا کہ امریکی فوج افغانستان میں دہشت گردی کے خاتمے کے پہلے مشن بیان کے حوالے سے اس عزم پر کاربندہے کہ اسے دوبارہ کبھی دہشت گردی کا پلیٹ فارم نہیں بننے دیا جائے گا۔ دوسری جانب افغانستان نے اپنے اس وعدے کو ایک بار پھر دہرایا ہے کہ افغانستان کی سرزمین کو کسی ملک کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیا جائے گا۔ اس سلسلے میں افغان حکومت کے نائب ترجمان بلال کریمی نے کہا کہ افغان سرحدیں پہلے سے زیادہ محفوظ ہیں اور افغانستان اپنے اس وعدے پر قائم ہے کہ افغان سرمین کسی ملک کے لیے خطرہ نہیں بنے گی۔افغان فوجی کمانڈر حکمت اللہ حکمت نے کہا ہے کہ افغان حکومت امریکا اور عالمی برادری کو اس بات کا یقین دلائے کہ افغانستان میں کوئی ایسا حلقہ نہیں ہے جس سے ان کے ممالک کو خطرہ ہو نیز افغان حکومت عالمی برادری کے ساتھ تعاون کے لیے ضرور ی اقدامات کرے۔

مارک ملی

مزید :

صفحہ اول -