صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوئی کسرنہیں چھوڑینگے:،محمود خان 

      صوبے کے عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کیلئے کوئی کسرنہیں ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


       مٹہ (نمائندہ  پاکستان) وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا ہے کہ صوبے کی ترقی موجودہ حکومت کی اولین ترجیحی ہے جس کیلئے صوبائی حکومت کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ وہ وقت گزر چکاہے جب لوگ عوام کی ساتھ جھوٹ بول کر عوام کی حقوق عوام پر خرچ کرنے کی بجائے اپنے جیبوں میں ڈالتے تھے اب عوام ہی کی حکومت ہے اور تمام کام عوام ہی کی مرضی پر ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ملاکنڈ ڈویژن کو سیاحت کی حب بنانے کیلئے سوات موٹر وے فیز ٹو بنانا بہت ضروری ہے کیونکہ یہاں پر روزگار کی مواقعوں کو پیدا کرنے کیلئے ہمارے پاس کوئی دوسرا راستہ نہیں انہوں نے کہا کہ سوات موٹر وے پر متاثرین کی خدشات کو دورکرکے ہی کام کرینگے ان خیالات کااظہار انہوں نے گذشتہ روز مٹہ میں اپنے دورے کی موقع پر مٹہ بار اپرسوات میں مٹہ تحصیل بار  کبل تحصیل بار  خوازہ خیلہ تحصیل بار اور بحرین تحصیل  بار کے وکلاء کی مشترکہ تقریب اور زرعی یونیورسٹی مٹہ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر صوبائی وزیر محب اللہ خان سابق وفاقی وزیر مراد سعید اور دیگر نے بھی خطاب کی وزیر اعلیٰ محمود خان نے کہا کہ اس وقت پورے صوبے سمیت ضلع سوات میں بھی عملی طور پر عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کیلئے کام جاری ہے اور اس وقت یہاں پر اربوں کی ترقیاتی کاموں اور منصوبوں پر کام تیزی کیساتھ جاری ہے انہوں نے کہا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ وقت میں مکمل کرینگے اور کسی کو بھی ترقیاتی کاموں میں روکاوٹ پیدا کرنے کی اجازت نہیں دینگے اور نہ کسی قسم کی کوئی روکاوٹ برادشت کرینگے انہوں نے کہا کہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار عوام کو انکی جائش حق انکی دہلیز پر ملنا شروع ہوچکا ہے اور انشاء اللہ یہ سلسلہ ائندہ بھی جاری رہیگی انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی حکومت عمران خان کا ویژن لیکر حقیقی معنوں میں عوام کی خدمت اور علاقے کی ترقی کی کاموں میں مصروف ہے اور انشاء اللہ عمران خان کے قیادت میں ملک کو ازاد کرایئنگے انہوں نے کہا کہ عوام عمران خان کیساتھ ہے اور انشاء اللہ اسلام اباد لانگ مارچ دنیا کی تاریخ کا پہلا مارچ ثابت ہوگی دریں اثناء وزیر اعلیٰ محمود خان اور دیگر نے مٹہ میں اپنے مصروف ترین دن میں اربوں روپوں کی ترقیاتی منصوبوں کا بھی افتتاح کیا جبکہ انہوں نے تحصیل مٹہ بار تحصیل خوازہ خیلہ بار تحصیل بحرین باراور تحصیل کبل بار کیلئے پچاس پچاس لاکھ روپے گرانٹ دینے کا بھی اعلان کیا جبکہ سوات بار کیلئے اعلان اپنے ائندہ  خصوصی دورہ سوات بار کی موقع پر کرنے کا بھی اعلان کیا 

مزید :

صفحہ اول -