ہمیں، قیمتی جانوروں کو کیوں پیاسامارا گیا؟ چولستانی رو پڑے، چارٹرآف ڈیمانڈپیش 

ہمیں، قیمتی جانوروں کو کیوں پیاسامارا گیا؟ چولستانی رو پڑے، چارٹرآف ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 بہاولپور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ رپورٹر) چولستان میں خشک (بقیہ نمبر23صفحہ6پر)
سالی اور پانی کی شدید کمی کے باعث عمائدین چولستان کے وفد کی سی ڈی اے کے آفیسران سے ملاقات ہوئی جس میں  چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کردیا گیا۔تفصیل کے مطابق چولستان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے عمائدین نے چولستان ترقیاتی ادارہ میں کالوئزیشن آفیسر جام محمد اسلم اور تحصیلدار ابراہیم کھرل سے ملاقات کی۔وفد میں پاکستان پیپلز پارٹی بہاولپورکے صدر ملک امتیاز چنڑ،سابق یوسی چیئر میں ڈیراوڑ رائے شریف ایڈوکیٹ،اللہ ڈتہ،فیض بخش بلوچ،میاں مشتاقاحمد،قاضی مرتضی،یسین بحتی،اجمل بھٹی،نمبردار منظور احمد،نمبردار زوار احمد،ریاض احمد ڈاھا (جام سر)،بالے خان،اللہ وسایا سلہ،عبدالرحمن نائچ،اقبال اسماعیل کلر و دیگر شامل تھے۔وفد نے کہا کہ جب ہرسال چولستان میں گرمی کے موسم میں خشک سالی کا سامنا کرنا پڑتا ہے تو حکومت کو معلوم ہونے کے باوجود بروقت اقدامات کیوں نہیں کیے جاتے جس کی وجہ ہر سال ہمارے لاکھوں روپے کے جانور مر جاتے ہیں وفد نے کہا کہ حکومت کی جانب سے جو ریلیف اقدامات کیے جارہے ہیں وہ انتہائی ناکافی ہے اس موقع پر وفد نے اپنے مطالبات پیش کرتے ہوئے کہا کہ چولستان کی نہروں میں مستقل بنیادوں پر پانی فراہم کیا جائے،موجودہ خشک سالی کے پیش نظر پائپ لائینوں کو مکمل طور پر بحال کیا جائے اور پائپ لائینوں کے ملحقہ علاقوں میں مین جانوروں کا چارہ فراہم کیا جائے،پائپ لائینوں سے دور افتادہ علاقوں میں بذریعہ بووزر پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔چولستانیوں کی مستقل آباد کاری کیلئے الاٹمنٹ کا فوری آغاز کیا جائے چولستان کے وسیع علاقے کو حق نمائندگی کیلئے الگ انتظامی یونٹ جس کیلئے ایک قومی اور دو صوبائی سیٹیں دی جائے،چولستا ن لائیوسٹال ڈائریکٹوریٹ کو بحال کیا جائے،لمپی سکن وائرس کی بیماری کی ویکسی نیشن کی جائے۔جس پر سی ڈی اے کے آفیسران سے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔