ضلع راجن پور میں پانی بحران انتظامیہ متحرک، دو ایمرجنسی سنٹر قائم

ضلع راجن پور میں پانی بحران انتظامیہ متحرک، دو ایمرجنسی سنٹر قائم

  

  راجن پور(نامہ نگار)ڈپٹی کمشنر راجن پور عدنان محمود اعوان نے ضلع(بقیہ نمبر22صفحہ6پر)

 راجن پور میں پینے کی پانی کی قلت کے پیش نظر دو ایمرجنسی سنٹرز قائم کر دئے ہیں۔قبائلی علاقوں کے لئے ایمرجسی سنٹر کمانڈر بارڈر ملٹری پولیس کے دفتر میں قائم کیا گیا ہے۔   معزز قبائلی شہری 0604- 920023 پر رابطہ کر  کے اپنے علاقے میں پینے کے پانی کی قلت کے متعلق معلومات مہیا کرسکتے ہیں۔علاقہ پچھاد کے لئے ڈسرکٹ ایمرجنسی آپریشنز سنٹر، ڈپٹی کمشنر آفس راجن پور  کے فون نمبر 0604- 920029  پر رابطہ کر سکتے ہیں۔  کچھ علاقوں کی نشاندہی کر لی گئے ہے اوران  کے علاوہ کسی علاقوں  میں پینے کے پانی کی قلت ہو اور جہاں پانی کو فوری ضرورت ہو، برائے مہربانی فورا مطلع کریں۔  متعلقہ  محکمہ جات کو بھی ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشرراجن پورعدنان محمود اعوان نے کہا کہ ہمای کوشش ہو گی کہ آپ تک پینے کے پانی جلد از جلد پہنچایا جائے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -