سماجی تنظیم متحرک،ڈائریکٹر کا چولستان کا دورہ، مقامی لوگوں سے ملاقاتیں 

سماجی تنظیم متحرک،ڈائریکٹر کا چولستان کا دورہ، مقامی لوگوں سے ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


رحیم یارخان (بیورو رپورٹ)پروفیشنل ریلیف آرگنایزیشن (بقیہ نمبر21صفحہ6پر)
پاکستان یو کے کے صدر ڈاکٹر اصغر کی ہدایت پر ڈایریکٹر ڈاکٹر قاضی عبدالصمد نے چولستان میں حالیہ گرمی کی شدت اور  خشک سالی کی وجہ سے ہونے والی انسانوں ومویشیوں کی اموات میڈیا رپورٹس پر دورہ کیا اور چولستانی باشندوں سے ملاقاتیں کی چولستانی چرواہوں نے بتایا کہ حالیہ گرمی اورٹوبوں کی خشک سالی ک وجہ سیمویشیوں کی اموات ہو رہی ہیں متحدہ رب امارات کے صدر شیخ زید بن سلطان مرحوم کے عطیہ سے بناے جانے والے واٹر ٹنکروں میں ضلعی انتظامیہ کی طرف سے  واٹر ٹینکروں میں پانی فراہم کیا جارہا ہے مگر وسیع وعریض صحرا میں یہ ٹنکر ناکافی ہیں یہ ٹنکر زرعی آبادی کے قریب ہیں جبکہ مویشیوں کی خوراک گھاس پھوس جڑی بوٹیاں دور دراز کیٹوبوں کے قریب صحراہوں میں ہونے کی وجہ سے کافی تعداد میں مویشی وہاں جاتے ہیں وہاں پانی نہ ہونے کی وجہ سے اموات ہو رہی ہیں  ڈاکٹ قاضی عبدالصمدنے حکومت اورضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ وہ مویشیوں کی خوراک کے مقام پر واٹر ٹنک بناے اور وہاں پانی فراہم کرے ڈاکٹر قاضی عبدلصمد نے بتایا کہ دوپہر کے وقت آگ برساتی دھوپ سے انسانوں اور مویشیوں کو محفوظ رکھنے کے لیے مختلف مقامات پر سایہ کے لیے شیڈ بناے  کی ضرورت ہے  پروفیشنل ریلیف آرگنایزیشن مشکل گھڑی میں چولستانی بھاییوں کی مدد کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے مقامی لوگوں کی ڈیمانڈ کے مطابق ان کی ضروریات پورا کراے گی  دھوپ سے بچنے کے لیے چھت اور واٹر ٹنکروں کی فراہمی کے لیے فنڈز کی سفارش ک جاے گی انہوں نے کہا کہ پروفیشنل ریلیف آرگنایزیشن ملک بھر میں  گزشتہ کیی سالوں سیقدرتی آفات کے ایام میں متاثرہ علاقوں میں امدادی کاموں میں اپنا کردار جاری رکھے ہوے ہے