پارہ ہائی،گرمی میں اضافہ،بازار سنسان،زندگی مفلوج

پارہ ہائی،گرمی میں اضافہ،بازار سنسان،زندگی مفلوج

  

ملتان،وہاڑی(سپیشل رپورٹر، بیورورپورٹ،  نمائندہ خصوصی)ملتان سمیت جنوبی پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری،ملتان میں پارہ 44.5ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ گیا،اس ضمن میں ملتا ن سمیت جنوبی پنجاب کے دیگر اضلاع میں گرمی کی شدت میں اضافے کا سلسلہ بدستور جاری ہے جس کے باعث دن کے وقت شدید گرمی اور لو چلنے سے معمولات زندگی (بقیہ نمبر4صفحہ6پر)

جام ہوکررہ گئے ہیں ملتا میں گزشتہ روز زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 44.5ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ دنوں میں گرمی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔وہاڑی شہر اور گردونواح گرمی کی شدید لہر جاری،درجہ حرارت 47 ڈگری تک جا پہنچا شدید گرمی اور لو کے باعث سکول جانے والے بچوں اور والدین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ دن 11 بجے کے بعد بازار بھی سنسان ہوجاتے ہیں شدید گرمی کے باعث کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے شہریوں ناصر،علی،رفیق، چوہدری شجاعت، حامد ودیگر کا کہنا ہے کہ گزشتہ چند روز سے سخت گرمی کی لہر جاری ہے جس کی وجہ سے بچوں میں ڈہریا کی بیماری عام ہے چونکہ محکمہ موسمیات نے پشین گوئی کی ہے کہ آئندہ ہفتہ بھی گرمی کی شدت میں اضافہ رہے گا تو حکومت  کو چاہیے کہ چھوٹے بچوں کو چھٹیاں کر دے تاکہ ان شدید موسم سے بچایا جاسکے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -