چولستانی علاقوں میں ریلیف کیمپ قائم کرنیکی ہدایت، مختلف ادارے سرگرم
رحیم یارخان(بیورورپورٹ)چولستان کی صورتحال کا جائزہ لینے (بقیہ نمبر19صفحہ6پر)
کے لئے ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر کی زیر صدارت ہنگامی اجلاس منعقد ہو اجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(ریونیو)بیرسٹر بلال سلیم، اسسٹنٹ کمشنر عظمان چوہدری، ریاست علی سمیت محکمہ صحت، لائیو سٹاک، ریسکیو1122، میونسپل سروسز اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر مہتاب وسیم اظہر نے بذریعہ ویڈیو لنک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے ہدایت کی کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات پر ضلع کی دو تحصیلوں خانپور اور لیاقت پور کے چولستانی علاقوں میں فوری طور پر دو ریلیف کیمپ قائم کئے جائیں جہاں پر انسانوں اور مویشیوں کی ادویات، پانی سمیت ضروریات زندگی کی دیگر اشیا ہمہ وقت موجود ہونی چاہیے۔اجلاس میں بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ چولستان میں آباد خاندانوں میں سے80فیصد سے زائد اپنے مال مویشیوں کے ہمراہ محفوظ مقام پر منتقل ہو چکے ہیں جبکہ حالیہ رپورٹس کے مطابق اندورن چولستان میں مقیم افراد کی اکثریت نے اپنے گھر کی خواتین اور بچوں کو مویشیوں سمیت محفوظ جگہوں پر منتقل کر دیا ہے محض کچھ افراد ہیں انہیں بھی جلد منتقل کر دیا جائے گا۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ آئندہ چند گھنٹوں کے اندر دونوں تحصیلوں میں ریلیف کیمپس فعال کردیئے جائیں گے۔
سرگرم