مہنگائی شرح میں 49.0اضافہ، 28اشیاء کی قیمتیں آؤٹ آف کنٹرول
ملتان (نیوز رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے جس کے مطابق 12مئی 2022 کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتہ کے دوران مہنگائی کی شرح گزشتہ سال کے اسی عرصہ کے مقابلہ میں 85۔15 فیصد جبکہ گزشتہ ہفتہ کے مقابلہ میں یہ شرح 49.0 فیصد بڑھ گئی ہے۔ ملک کے 17 بڑے شہروں سے 51 اشیا کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا جس میں سے 28 اشیا کی قیمتوں (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
میں اضافہ 6 اشیا کی قیمتوں میں کمی جبکہ 17 اشیا کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔اس ہفتہ کے دوران ملک میں آٹا، آلو، دال چنا، دال مونگ، گڑ، لہسن، پیاز، دال مسور، خشک دودھ، چاول باسمتی، چاول اری 9 /6 دال ماش، صابن، انڈے فارمی، برائیلر مرغی، ویجیٹیبل گھی، کوکنگ آئل، چھوٹا گوشت، بڑا گوشت، واشنگ سوپ، سرسوں کا تیل، کپ چائے، شرٹنگ، ماچس، سگریٹ، انرجی سیور، بیف پلیٹ، اور دہی کی قیمتوں میں اضافہ اور ٹماٹر، کیلا، الیکٹرک چارجز، جلانے والی لکڑی، چینی اور ایل پی جی سلنڈر کی قیمتوں میں کمی واقع ہوئی ہے جبکہ ڈبل روٹی، تازہ دودھ، نمک، چائے کی پتی، پلیٹ دال، ویجیٹیبل گھی کھلا، سرخ مرچ پسی، جارجٹ، کلاتھ، لان پرنٹڈ، چپل، مردانہ و زنانہ سینڈلز، گیس چارجز، پٹرول سپر، ہائی سپیڈ ڈیزل، اور لوکل کال کی قیمتوں میں استحکام رہا ہے۔