چور حکومت عوام پرمسلط،جلد گھر بھیجیں گے، عامر ڈوگر

چور حکومت عوام پرمسلط،جلد گھر بھیجیں گے، عامر ڈوگر

  

 ملتان ( نیوز  رپورٹر  )سابق وزیر مملکت ملک محمد عامر ڈوگر نے کہا ہے کہ چیئر مین تحریک انصاف عمران خان کا ملتان میں جلسہ امپورٹڈ حکومت کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا کرپشن زدہ امپورٹڈ حکومت نے اقتدار میں آتے ہی سب سے پہلے اپنے(بقیہ نمبر5صفحہ6پر)

 نام ای سی ایل سے نکلوائے۔اپورٹیڈ حکومت پر عدلیہ اور نیب میں اربوں روپے کی کرپشن پر کیس درج ہیں اور یہ امپورٹڈ حکومت ان کیسوں سے چھٹکارا حاصل کرنے کی کوشش میں لگی ہوئی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی جنرل سیکرٹری یوتھ ونگ سید اذعان بخاری کی جانب سے دیئے گئے ظہرانے کے شرکاہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اپورٹیڈ حکومت نے امریکی غلامی پر عمل درآمد کرتے ہوئے تحریک انصاف کی حکومت کو رات گئے سازش کے طور پر ہٹایا گیا اور آج عوام امریکی غلامی کے خلاف اور سازشی طور پر تحریک انصاف کی حکومت کو ہٹاے جانے پر چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے ویژن کے ساتھ کھڑی ہے۔دیے گئے ظہرانے سے سٹی صدر ملک عدنان ڈوگر،ایم پی اے ندیم قریشی، سید علی عمران، ناصر خان سیف، آغا سہیل،شیخ سلیم، محمد متین، ملایان بخاری،ک عبدالعزیز، محمد انیل خان، محمد خالد خان، محمد صادق، راجہ اقبال ٹیپو، محمد شہزاد، فخراحمد،حاجی محمد خلیل، نوید ہمدانی، چوہدری ارسلان، محمد عدنان، نفیس خان، شیخ اعجاز، محمد فاروق، رانا عبدالمجید، گوہر ایوب خان،سعید احمد،رضوان چوہان، محمد جمشید ودیگر کارکنان نے شرکت کی۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -