ممتاز آباد،ڈاکوؤں کا مدرسہ پر دھاوا،لوٹ مار،دوملزم گرفتار
ملتان ( خصو صی رپورٹر )تھانہ ممتاز آباد کے علاقے اقرا ٹاؤن مدرسہ مدینہ میں داخل ہو کر مہتمم کے گھر سے گن پوائنٹ پر 19 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہونے والے 02 ملزمان گرفتار مورخہ 18.04.2022 مدرسہ مدینہ کے مہتتم محمد عبداللہ نے پولیس تھانہ ممتاز آباد کو(بقیہ نمبر6صفحہ6پر)
اطلاع دی کہ میرے والد محترم مولانا محمد عابد مدرسہ کی اوپر والی منزل مسجد کے ملحقہ رہائش گاہ میں آرام کر رہے تھے کہ 02 ڈاکو مسلح پسٹل داخل ہو کر میرے والد سے گن پوائنٹ پر 19 لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں.اطلاع موصول ہونے پر پولیس ممتاز آباد نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا اور وقوعہ کا مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دیایس پی کینٹ ڈویژن حسن افضل کی زیر نگرانی ایس ڈی پی او ممتاز آباد حفیظ الرحمن کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ ممتاز آباد ناصر علی تبسم نے تھانہ کے دیگر پولیس افسران کے ہمراہ ملزمان کی تلاش شروع کر دی.ممتاز آباد پولیس نے محنت سے کام کرتے ہوئے وقوعہ میں ملوث دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیاگرفتار ملزمان میں ضیا الدین اور احمد کمال شامل ہیں.گرفتار ملزمان سے لوٹی گئی تمام رقم 19 لاکھ روپے برآمد کر لی گئی.سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر نے برآمد ہونے والی رقم اصل مالکان کے حوالے کی رقم وصول کرنے پر مولانا محمد عابد اور ان کا بیٹا محمد عبداللہ بے حد خوش ہوئے اور سی پی او ملتان اور ممتاز آباد پولیس کا شکریہ ادا کیا