اغواء برائے تاوان،قتل مقدمہ کیس کی سماعت19مئی تک ملتوی کرنیکا حکم

اغواء برائے تاوان،قتل مقدمہ کیس کی سماعت19مئی تک ملتوی کرنیکا حکم

  

 ملتان ( خصو صی  رپورٹر  )  انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت ملتان نے اغوا برائے تاوان اور قتل کے مقدمہ میں ملوث ملزم سلمان نذیر کے خلاف کیس کی سماعت(بقیہ نمبر7صفحہ6پر)

 آخری بحث  کے لیے 19 مئی تک ملتوی کرنے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ گلگشت کے مطابق 31 مئی کو 13 سالہ لڑکے طیب کے اغوا برائے تاوان کا واقعہ رونما ہوا تھا جس میں مغوی کو قتل کرنے والا ملزم سلمان نذیر مقتول کا قریبی رشتے دار ہی نکلا تھا جسے پولیس نے گرفتار کرکے نعش برآمد کی، ملزم پر مقدمہ میں قتل، اغوا برائے تاوان اور 7 اے ٹی اے کی دفعات درج ہیں مقتول طیب کی بازیابی کے لئے ملزم نے دو کروڑ روپے کی بھاری رقم کا مطالبہ کیا تھا،13 سالہ لڑکے کو تاوان کی رقم نہ ملنے پر بے دردی سے قتل کردیا گیا تھا اور نعش کو کمرے کے فرش میں ہی دبا دیا گیا تھا۔ مقتول والدین کا اکلوتا بیٹا تھا اور آٹھویں جماعت میں تعلیم حاصل کررہا تھا۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -