فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، پاپڑ فیکٹری کو بھاری جرمانہ

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کا آپریشن، پاپڑ فیکٹری کو بھاری جرمانہ

  

ملتان (سپیشل رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی شعیب خان جدون کی ہدایت پر خوراک کے معیار کوبہتر بنانے کے لیے تمام چھوٹے بڑے فوڈپوائنٹس کی چیکنگ کا عمل جاری ہے۔ تفصیلات کے مطابق ملتان میں اسٹیڈیم روڈ پر قائم پاپڑ فیکٹری کو حشرات زدہ محلول کے استعمال پر 40 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ خام محلول میں مردہ مکھیاں پائے جانے اور(بقیہ نمبر9صفحہ6پر)

 واٹر پلانٹ نصب نہ کرنے پر جرما نہ کیا گیا۔ اسی طرح ملتان میں خوراک کی تیاری میں ایکسپائرڈ فلیورز کی ملاوٹ پر موضع گوپال پور میں گرائنڈنگ یونٹ کو 20 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ پروڈکشن ایریا میں گندگی، حشرات کی روک تھام کے لیے ناقص انتظامات پائے گئے۔ اس کے علاوہ ملتان میں رحمان پورہ میں واقع بیکری کو خوراک میں غیرمعیاری اجزا کی ملاوٹ کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ کردیا گیا۔ مزید وہاڑی میں سوڈاواٹر فیکٹری کو مشروبات میں مصنوعی مٹھا س کا استعمال کرنے پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ مزید برآں لودھراں، جہانیاں اور وہاڑی میں مضرصحت برف تیارک کرنے والے کارخانوں کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پر بھاری جرمانے کردیے گئے۔ زنگ آلود واٹرپائپس، آئس بلاکس کا استعمال، حشرات کی روک تھام کے لیے ناقص انتظامات ہونے اور ورکرز کے میڈیکلز اور ذاتی صفائی نہ ہونے پر فیکٹریوں کو جرمانے کیے گئے۔

مزید :

ملتان صفحہ آخر -