ٹبہ سلطان پور: پاک فوج کی حمایت میں ریلی، بڑی تعداد میں شہری شریک
ٹبہ سلطانپور (سٹی رپورٹر) کمیونٹی سنٹر ڈیرہ حاجی فیاض حسین تھہیم بستی سحرمیں پاک فوج کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں سینکڑوں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
اس موقع پر اے ایس بی ایف کے چیف ایگزیکٹو حاجی فیاض حسین تھہیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک وقوم کی محافظ فوج کو سیاست میں گھسیٹا جارہاہے جو کہ سراسر نامناسب ہے کیونکہ ہماری پاک فوج کاتعلق کسی بھی سیاسی پارٹی سے نہیں بلکہ صرف اور صرف ملک وقوم کی حفاظت کرنا ہے اور میں دنیاکی بہترین پاک فوج کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں انہوں نے چوک عاصم پر جاکر پاکستان کاجھنڈالہرایااور کہا کہ پاک فوج کاہرسپاہی زندہ آ باد پاکستان پائندہ آ باد اس موقع پر پرنسپل ظفر اقبال بھٹی احمد جہانگیر بابا صدیق تھہیم عبدالرشیدخان سندھڑ وقار صدیق وشہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی