لمپی وائرس سندھ سے پنجاب داخل متعد دمویشیوں میں وائرس کی تصدیق

لمپی وائرس سندھ سے پنجاب داخل متعد دمویشیوں میں وائرس کی تصدیق

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 راجن پور (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صوبہ سندھ کے بعد لمپی وائرس پنجاب کے سرحدی ضلع میں داخل ہوگیا راجن پور سمیت تینوں تحصیلوں میں 37 مویشیوں میں وائرس کی تصدیق ہوگئی، نمونے صوبائی تشخیص لیبارٹری (بقیہ نمبر11صفحہ6پر)
پنجاب کو بھجوا دیے گئے محکمہ لایوسٹاک متحرک، ابتک 4 ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے ترجمان محکمہ لایوسٹاک تفصیلات کے مطابق لمپی وائرس پنجاب کے سرحدی ضلع میں داخل ہو گیا راجن پور روجہان اور جام پور میں 37 گایوں میں وارس کی تصدیق ہوئی ہے جس سے مویشی پال کسانوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے کسان پریشان ہیں دوسری جانب محکمہ لایوسٹاک متحرک ہو گیا ابتک 4 ہزار سے زائد مویشیوں کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کر لیا گیا جبکہ وٹرنری ہسپتالوں اور سنٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں پہنچا دی گئی ہے ترجمان کے مطابق مچھر اور چیچڑ کے ذریعے یہ وارس ایک گاے سے دوسری میں منتقل ہو رہا ہے زیادہ تر بیماری گاے پر اثر انداز ہو رہی ہے