لڑکی سمیت تین افراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے، تین جاں بحق 

لڑکی سمیت تین افراد قتل، مختلف شہروں میں حادثے، تین جاں بحق 

  

 ملتان، راجن پور، بستی ملوک،کچا کھوہ (خصوصی رپورٹر،تحصیل رپورٹر، نمائندہ پاکستان، نمائندہ خصوصی، نامہ نگار)شہر میں بڑھتی ہوئی قتل کی۔واردات،،پولیس بے بس،گزشتہ شب  راجپوت کالونی قصوری چوک پر نوجوان کو پیٹھ میں گولیاں مار کر قتل کر دیا گیا  پولیس سمیت دیگر ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے لیا گیا  پولیس نیو ملتان تاحال قتل یا پولیس مقابلہ ڈکلیئر نہ کر سکی جاں (بقیہ نمبر10صفحہ6پر)

بحق نواجوان کی شناخت عدنان ولد عثمان غنی کے نام سے ہوئی ھے 30سالہ نوجوان عدنان ضلع بہاولپور کا رہائشی بتایا گیا ھے  بارہ گھنٹے گزرنے کے باوجود متعلقہ پولیس تھانہ نیو ملتان تذبذب کا شکار ھے  لاش کو ریسکیو 1122کی مدد سے نشتر ہسپتال پہنچا دیا گیا ھے،شہر بھر میں آئے روز  دن دہاڑے لوٹ مار اور قتل و غارت کی واردات ملتان پولیس کیلیے لمحہ فکریہ ھے۔وزیر آباد میں واقع انیس ٹیکسٹائل ملز میں دوران کام ورکر کا بازو مشین آ گیا، خون بہنے کی وجہ سے 17 سالہ ورکر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، اطلاع پر پولیس نے کاروائی شروع کر دی ہے پولیس کے مطابق منور حسین نامی نوجوان مل میں معمول کا کام کر رہا تھا کہ اس دوران اس کا دایاں بازو مشین میں آ کر کٹ گیا، خون زیادہ بہنے کی وجہ سے وہ موقع پر ہی جان کی بازی ہار گیا، اطلاع پر بستی ملوک پولیس موقع پر پہنچی اور پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کاروائی شروع کر دی ہے پولیس تھانہ سٹی فاضل پور کی کامیاب کاروائی تھانہ سٹی فاضل پور کی حدود میں گھریلو نا چاکی پر بھائی نے بہن کو قتل کر دیاملزم نادر حسین ولد غلام اکبر نے اپنی حقیقی بہن صائمہ بی بی بعمر 13/14 سال کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ملزم قتل کرنے کے بعد موقع سے فرار ہو گیا تھااطلاع موصول ہوتے ہی ڈی ایس پی صدر اور ایس ایچ او سٹی فاضل پور کا پولیس کی نفری سمیت فوری ریسپانڈ۔پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔ نعش پوسٹ مارٹم کے لیئے ہسپتال منقتل۔ڈی پی او راجن پور محمد افضل کا واقعہ کا فوری ملزم کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کیئے تھے۔پولیس ٹیم کی کاوشوں ناکہ بندی اور علاقہ کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کی بدولت ملزم گرفتار۔گرفتار ملزم نادر حسین کے خلاف پولیس کی جانب سے قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا گیا۔نجی فیکٹری انیس مل وزیر آباد بہاولپور روڈ کام کرتے مزدور 4 فیض کے رہائشی 18 سالہ منورحسین کا بازو مشین میں آنے سے جان کی بازی ہار گیا ورثہ کا کہنا ہے کہ مل انتظامیہ کی جانب سے بروقت طبعی امداد فراہم نہ کرنے کے سبب خون ریادہ بہہ جانے کے باعث ہمارا لخت جگر جاں بحق ہوگیا ہیبازو مشین میں آنے کے 1گھنٹے تک مزدور کو ہسپتال منتقل نہیں کیا گیا واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ بستی ملوک نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کردیا۔کچاکھوہ کے نواحی علاقہ 5نوآر یاروالہ کے رہائشی ملازم حسین کی بدقسمت فیملی دوسگی بہنیں شاہنہ بی بی اور کوثر بی بی اپنے کزن بلال کے ساتھ موٹر سائیکل پر سوار ہوکر شادی کی خریداری کے لیے خانیوال جارہے تھے کہ نیشنل ہائی وے نزد 79دس آر کے قریب پیچھے سے آنے والے ٹریلر نے موٹر ساٹیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں دو سگیں بہنیں موقع پر جاں بحق ہوگئیں اور موٹر سائیکل ڈرائیور بلال شدید زخمی ہوگیا اطلاع ملتے ہی ریسیکو 1122کی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور نعشوں اور زخمیوں کو سول ہسپتال منتقل کردیا جبکہ مقامی پولیس نے تعقب کرکے ٹرالر ڈرائیور کو گرفتار کرلیا یاد رہے کہ شاہینہ بی بی کی چند روز بعد شادی تھی اور اس کی بڑی بہن شادی میں ہاتھ بٹانے کیلیے لاہورسے آئی ہوئی تھی حادثہ نے علاقہ بھر میں فضا کو سوگوار کردیا اہل علاقہ کے مطابق موٹر وے پولیس کی غفلت اور لاپرواہی سے اسی جگہ پر اکثرحادثات موٹر سائیکل سواروں، آٹو رکشا والوں اور موٹر کاروں اور وینز چلانے والوں کو پیش آئے اس کے بعد بسوں اور ٹرکوں کے حادثات بھی رپورٹ ہوئے ہیں اور قیمتی جانوں کا ضیا ہوچکا ہے اورعلاقہ مکینوں نیکہا ہے کہ موٹروے پولیس افسران ٹھنڈی گاڑیوں سے نکل کر ڈرائیور حضرات کو آگاہی فراہم کریں تاکہ حادثات سے بچا جا سکے

مزید :

ملتان صفحہ آخر -