نشتر:کرونا وائرس میں مبتلا 1 مریض زیر علاج، فوکل پرسن

نشتر:کرونا وائرس میں مبتلا 1 مریض زیر علاج، فوکل پرسن

  

 ملتان (خصو صی  رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا،یوں نشتر ہسپتال میں اب تک ہونے والی(بقیہ نمبر25صفحہ6پر)

 اموات کی مجموعی  تعداد 940  ہے، کورونا میں مبتلا 01 مریض زیر علاج  ہے جبکہ شبہ میں 08  مریض زیر علاج ہیں تفصیل کے مطابق فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد  نے بتایا ہے کہ  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈ میں زیر علاج کورونا میں مبتلا کوئی مریض جاں بحق نہیں ہوا یکم اپریل 2020  سے 13 مئی 2022 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 940   ہے،جبکہ  نشتر ہسپتال میں اس وقت  کورونا میں مبتلا 01 مریض زیر علاج  ہے، جبکہ کورونا کے شبہ میں 08 مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار  ہے،ادھر  نشتر ہسپتال  میں اب تک کورونا کے شبہ میں 9 ہزار 852 افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 979 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے،جبکہ کورونا مریضوں کے لئے  مختص  24 وینٹی لیٹرز میں سے 23 وینٹی لیٹر خالی ہیں،ادھر کورونا آئی سو لیشن بلاک میں بستروں کی تعداد 50 کر دی گئی  ہے، جن میں سے  41 خالی ہیں 

مزید :

ملتان صفحہ آخر -